English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈکپ دوبارہ جیتنے کا سنہری موقع ہے،شعیب ملک

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے ۔قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بعد آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہماری ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں کافی مضبوط ہے اور میگا ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات بہت روشن ہیں اور اس طرح کے ایونٹ جیتنے کے لیے جارحانہ انداز اپنانا ہوتا ہے اور ہمارے پاس میچ ونرز کھلاڑی موجود ہیں۔شعیب ملک کے مطابق ہمارا مضبوط بولنگ اٹیک ہے اور اچھی بیٹنگ لائن موجود ہے ناصرف یہ بلکہ ہماری فیلڈنگ نے بھی گزشتہ سال میں کافی بہتری آئی ہے جو بڑے میدانوں کے لیے اہم ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہماری فٹنس پچھلے سال کی نسبت بہتر ہوئی ہے لہٰذا مجموعی طور پر مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے وہاں موجود ہوں گے اور ایونٹ اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ملک نے مزید کہا کہ 2009 کا ورلڈ ٹی ٹو ئنٹیجیتنا ان کے کیریئر کا ایک لمحہ ایسا تھا جسے وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے