English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ستمبر میں کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے پر امید

القمر

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ عالمگیر وبا کورونا کے باعث معطل کرکٹ کی سرگرمیاں ستمبر میں شروع کرنے کے لیے پر امید ہے۔ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) محبوب الانعام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ابھی جاری ہے میچز کے لیے حتمی تاریخ دینا مشکل ہے۔ڈائریکٹر بی سی بی نے کہا کہ امید ہے ستمبر میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوسکے گی، اس وقت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، بنگلا دیش کے تین سابق اور موجودہ کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے