اسلام اباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل فضائی حدود جزوی طور پرکھولی جائے گی، یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے کیا جارہاہے۔
Tomorrow we will partially open airspace for intl flights.This is being done specially to help our Overseas workers who have suffered most in this pandemic but have shown great courage made us proud. We welcome you back home our govt will facilitate you in every way.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
وزیراعظم نے مزید کہا واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرےگی، فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا، کورونا وبا کے دوران انہوں نے حوصلے سے کام لیا ہمیں فخر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا واپسی پر خیر مقدم کرتے ہیں، واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔
I appreciate the philanthropic role played by the Overseas Pakistani community in helping their brothers sisters abroad during Covid19. There are many examples where the Pakistani community has been a source of inspiration, helping those around in need.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
