English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ دو بڑے علماء سے محروم ہوگیا،سعید غنی

القمر

وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ دو بڑے علماء سے محروم ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے جامعہ بنوریہ کراچی کےمفتی نعیم، معروف عالم دین اور مفسر قرآن علامہ طالب جوہری، آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران صوبہ سندھ دو بڑے علماء، ایک ماہر تعلیم اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان کے ایک فرد سے محروم ہوگیا ہے، اس وقت پوری دنیا اور بالخصوص ملک پاکستان اور صوبہ سندھ ایک کھٹن وقت سے گزر رہا ہے اور ہمیں اس سے مل جل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیر تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری کی مذہبی خدمات قابل ستائش ہیں، ان دونوں علماء کرام نے اتحاد بین المسلمین کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں. ان علماء کرام کے انتقال سے ملک دو بڑے مذہبی رہنماؤں سے محروم ہوگیا ہے۔

سعید غنی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی تمام مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے. تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے