کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ3 کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔دیگر2 کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو کل لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روزمکمل کرلیے گئے۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ4 شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔
ـ3کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگئے، پی سی بی ڈائریکٹرڈاکٹر سہیل سلیم
القمر
