نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما مستقبل قریب میں دورہ آسڑیلیا کے لیے پر امید ہیں جو شیڈول ہے۔ روہت نے کہا کہ3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میںمیچوں پر مشتمل سیریز ایک مرتبہ پھر کرکٹ کو اپنی منزل پر رواں دواں کر سکتی ہے۔ بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ مکمل طور فٹ ہیں اور کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اوائل میں کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں تمام کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہاں کرکٹ کو بھی اس وباء کے باعث شدید نقصان پہنچا، تمام ایونٹس غیر معینہ مدت تک کے لیے منسوخ کر دیئے گئے، آئی پی ایل بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا اور عالمی کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے امکانات کے بارے میں بھی شدید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ روہت شرما نے کہا کہ اس وباء کی وجہ سے دنیا میں سفری پابندیاں معمول بن گئیں، لیکن بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے مابین ممکنہ آپشنز تلاش کرنے پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے اور امید ہے کہ دونوں بورڈز اس دورہ کا کوئی ممکنہ حل نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں بورڈز کسی نہ کسی طرح اس دورہ کو ممکن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
روہت شرما سال کے آخر میں مجوزہ دورہ آسٹریلیا کے لئے پر امید
القمر
