English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نالوں کی صفائی کیلئے وسائل دستیاب نہیں ، میئر کراچی

القمر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل بہت ہیں مگر وسائل اتنے نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسیم اختر نے دوران کراچی کی صفائی اور وسائل کی کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مسائل اتنے ہیں، وسائل نہیں ہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کروائی تھی، نالوں کے صفائی سے متعلق حکومت کو خطوط لکھے لیکن جواب نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف نالوں کی صفائی کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچرے کو نالے میں آنے سے روکا جائے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے نالوں کی صفائی کروائی، ٹنوں کے حساب سے نالوں میں کچرا آتا ہے، ایک ماہ بعد پھر وہی صورتحال ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے