English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق کو سیاست نہیں آتی ، صوبوں کو کمزور کیا جا رہا ہے

القمر

سابق صدر وشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کہا کہ حکومت نے لوگوں کیلئےکچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے،پیپلز پارٹی نے 2008 کے عالمی بحران میں کسانوں اور مزدوروں کو سپورٹ کیا،کسانوں اور محنت کشوں کیلئے سپورٹ پروگرامز سے ملکی معیشت واپس آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں مزید کمزور کررہی ہے وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا، این ایف سی ایوارڈ نے اسکو مضبوط کیا لیکن حکمران نہ آئین،نہ کسی اصول کو مانتے ہیں بلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھا کہ میں نے بلوچستان سے معافی مانگی تھی میں سمجھتا تھا ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانا میری ذمے داری ہے، 2008 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا ہماری کوششوں سے بلوچستان کی تمام جماعتیں قومی دھارے میں واپس آئیں آج اگر اختر مینگل سے بات کر رہے ہیں تو اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے ملک کو جو نقصان ہوگا وہ کئی سال تک پورا نہیں ہوسکےگا، حکومت نے لوگوں کیلئےکچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے