کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے جس طرح عالمی کرکٹ کو ایشز کی ضرورت تھی، دونوں سیریز ایک ہی جذبے کے ساتھ کھیلی گئیں اور ان کی ایک عظیم تاریخ ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا انگلینڈ اور آسٹریلیا ایشز سیریز کے بغیر ٹیسٹ کرکٹ کا تصور کرسکتے ہیں؟۔ دونوں سیریز ایک ہی طرح کے شوق سے کھیلی جاتی ہیں اور اس کی عمدہ تاریخ ہے لہٰذا یہ افسوس کی بات ہے کہ ہم ابھی نہیں کھیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے پاکستانی دوست ہیں جو بھارتی کرکٹرز کے بارے میں احترام اور تعریف کے ساتھ بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح جب ہم بھارت میں کھیلتے ہیں تو مجھے اور میرے پاکستانی ساتھی کھلاڑیوں کو بہت محبت دی جاتی ہے۔
پاک بھارت کرکٹ تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے،شعیب ملک
القمر
