English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ انگلینڈ ،مزید 7 قومی کرکٹرز کورونا کا شکار،تعداد 10 ہوگئی

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کیکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ جب کہجن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔اسی طرح ٹیم منیجمنٹ میں شامل ملنگ علی (مساجر )کا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ ٹیم مینجمنٹ میں شامل جن آفیشلز کا ٹیسٹ منفی آیا ان میں منصور رانا (منیجر)، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ (ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت (سیکورٹی منیجر) اور رضا کیچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر) شامل ہیں۔تاحال جن کے ٹیسٹ نہیں ہوسکے ان میں شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کی طرح ان ساتوں کھلاڑیوں اور اسکواڈ میں شامل ٹیم مساجر میں بھی ٹیسٹنگ سے قبل کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں تھیں۔پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان تمام اراکین کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جو کہ ان کے اور ان کی فیملی کے صحت اور حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاداب خان ،حیدر علی اور حارث رئوف کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے جس پر انہیں آئسولیشن ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے