کراچی( اسٹاف رپورٹر) : پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سےکرائے گئے کورونا ٹیسٹ پر شکوک و شبہات نے جنم لے لیا۔
پی سی بی کی جانب سےدورہ انگلینڈ کیلیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جس میں 10 کھلاڑیوں کے نتائج مثبت آئے جن میں سابق کپتان محمد حفیظ بھی شامل تھے تاہم انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک روز بعد دوبارہ کرایا جو منفی آیا۔جس سےپی سی بی کے ٹیسٹ پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔
محمد حفیظ نے اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
After Tested positive COVID-19 acc to PCB testing Report yesterday,as 2nd opinion for satisfaction I personally went to Test it again along with my family and here I along with my all family members are reported Negetive Alham du Lillah. May Allah keep us all safe 🤲🏼 pic.twitter.com/qy0QgUvte0
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020
محمد حفیط نے لکھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن دل کی تسلی کیلئے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔ اللہ کے شکر سے میرے اور میرے گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت سے منفی ہونے کے بعد سے پی سی بی کے حلقے بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں جبکہ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ دوبارہ کرائے جائیں ۔
