English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کی کورونا تدفین کے ایس او پیز میں نرمی

القمر

حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے طے کردہ ایس او پیز میں نرمی کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت ہونے والے انسدادِ کورونا کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے ایس او پیز پر نظرِ ثانی کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کی ایس او پیز میں نرمی کے تحت ورثاء غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہو سکیں گے ۔ نئی ترمیم کے بعد ورثاء میت کا منہ بھی دیکھ سکیں گے، البتہ میت کو چھونے یا چومنے کی اجازت نہیں ہو گی، تابوت کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم میت کو پلاسٹک میں لپیٹا جائے گا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ایکٹمرا انجکشن اور دیگر ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عید الاضحیٰ پر شہری حدود میں بکرا منڈیاں نہیں لگیں گی، لاہور کے بعض علاقوں کو سیل کرنے کے لیے حتمی پلان بھی پیش کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹوں کی استعداد 12 ہزار ہو گئی ہے حالانکہ 3 روز میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے