کراچی: پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شاہراہ قائدین پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو اندر جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نےشاہراہ قائدین پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ لوڈ شیڈنگ نہ منظور کے نعرے لگارہے تھے۔
