English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ میں قومی کھیل کی نمائندگی نظر انداز

القمر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو، وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی ایس بی گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا، قومی کھیل ہاکی نظر انداز، دنیائے ہاکی میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے پاکستان ہاکی اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت ماہرین کھیل کی جانب سے نورڈ کی تشکیل نو پر سوال اٹھ گئے، قومی کھیل کی نمائیندگی کو بورڈ میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر، سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپین حنیف خان اور اولمپین رشید جونیئر سمیت پاکستان ہاکی کے ا سٹار اولمپینز کا موقف سننے کو کوئی تیار نہیں۔ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں. پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت لاہور کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیئرمین شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب اقوام عالم میں قومی کھیل ہاکی کے میدان میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے ہاکی اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان ا سپورٹس برڈ کی تشکیل میں قومی کھیل کی نمائیندگی نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اور دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈل کے حامل کھلاڑیوں میں شامل لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر، اولمپینن رشید جونیئر، سابق قومی ہاکی کپتان اولمپین حنیف خان، اولمپین خواجہ جنید، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین وسیم فیروز، اولمپین احمد عالم، اولمپین رانا مجاہد علی،اولمپین دانش کلیم، اولمپین سفقت ملک، اولمپین انجم سعید، اولمپین قمر ابراہیم، اولمپین کامران اشرف، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی کے اننٹرنیشنل کھلاڑیوں، ایسوسی ایشن عہدیدران نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ میں قومی کھیل کی عدم نمائندگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے