English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر محمد حفیظ نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی کا کرایا گیا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے اپنی تسلی کے لیے ذاتی طور پر کل ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔محمد حفیظ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ میری فیملی کے ٹیسٹ رپورٹس بھی نیگیٹیو آئے ہیں۔ سابق کپتان نے دوسرے ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا جس میں 10کھلاڑیوں کے منفی ٹیسٹ آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے