ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی: سوئی سدرن گیس کمپنی

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کمی کی تردید کردی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی، سپلائی 50 ملین مکعب فٹ بڑھا کر 240 ملین مکعب فٹ دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس کم ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کو زیادہ گیس سپلائی کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ کے الیکٹرک گیس کی کمی اور بجلی کی چوری کا بہانہ بناکر شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کررہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کے نام پر بجلی کی فراہمی معطل کی جارہی ہے، شدید گرمی میں بجلی کے بحران سے کراچی میں پانی کا بحران بھی جنم لے رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں