ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس او پیز پرعمل نہیں کیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا، لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایس او پیز پرعمل کتنا ضروری ہے، ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے، ہم کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے جب کہ ہماری انتظامیہ تھک گئی ہے، انہیں اپنا بھی کام کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں