لندن (جسارت نیوز)کلیئر کونر میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی 233سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بننے کے لئے تیار ہیں۔ اس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔ وہ ممبروں سے منظوری کے بعد اگلے سال یکم اکتوبر سے سابق سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمارا سنگاکارا جو اپنی دوسری مدت ملازمت پر کام کر رہے ہیں کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔کلیئر کونر کی نامزدگی کا اعلان ایم سی سی کے صدر کمارا سنگاکارا نے کیا، کمارا سنگا کارا کلب کے پہلے غیر ملکی صدر ہیں۔ کلیئر کونر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) کا آئندہ صدر نامزد کرنا میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے پہلے ہی بہت کچھ دیا ہے اور اب مجھے یہ حیرت انگیز سعادت سونپی گئی ہے۔ ہمیں اکثر یہ دیکھنے کے لئے پلٹ کر دیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے کہ ہم کس حد تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میرے پاس میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) جو کرکٹ کا سب سے زیادہ بااثر کلب ہے کو مستقبل میں جدید اور ترقی یافتہ بنانے میں مدد فراہم کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔
کلیئر کونر ایم سی سی کی233سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بننے کیلیے تیار
القمر
