پشاور(جسارت نیوز) فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان ہوا تو میرا نام شامل نہیں تھا۔ اگر انگلینڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی ہے تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے۔ پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلا ہوں۔ انگلینڈ میں میری پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ اس صورت حال میں بھی مایوس نہیں ہوں، پہلے سے زیادہ محنت کروں گا اور کوشش کروں گا کہ سلیکشن کمیٹی کے دل جیت سکوں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی کے نئے قوانین سیریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ بولرز کو مشکلات پیش آئیں گی۔ انہیں وکٹیں لینے کے لیے کافی زور لگانا پڑے گا۔ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے نوجوان بولرز کا ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔
دورہ انگلینڈ کیلیے منتخب نہ ہونے پر دکھ ہوا،جنید خان
القمر
