English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرونا ویکسین جلد تیار ہونے کی خاص امید نہیں، بن بھی گئی تو اس سال دستیاب نہیں ہوگی: عالمی ادارہ صحت

القمر

شفقنا اردو: ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی یقینی بات موجود نہیں کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لی جائے گی، اور اگر ایسا ہوا بھی، تب بھی یہ اگلے سال سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔

ایسے وقت میں جب یورپ امریکا اور ایشیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تو کئی ملکوں میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اضافہ تیز ترین طور پر ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کئی ممالک پہلے ہی پابندیاں دوبارہ نافذ کر چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ممکنہ طور پر ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ نے کہا ہے کہ کئی ماہ میں پہلی بار یورپ میں کرونا وائرس ’بہت نمایاں طور پر سر اٹھا رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے