English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیور پول نے 30سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کو 30سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنادیا۔لیور پول 30سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ایک بار پھر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگیا جس کی تاج پوشی آئندہ ہفتے اتحاد اسٹیڈیم میں ہوگی۔ لیورپول نے پہلی بار 1992 میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پریمیئر لیگ کے سیزن میں لیور پول نے 31میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔لیورپول کی کامیابی کے بعدبرطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں من چلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے اور اس کی جیت پر گھر میں جشن منایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے