لاہور (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے بی او جی کو ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے لیے میرٹ پر مبنی کنٹریکٹ برائے 2020-21 پر بریفنگ دی۔ یہ کنٹریکٹ یکم اگست 2020 سے نافذ العمل ہوگا۔ماہانہ وظیفے کے اس نئے اسٹرکچر کے مطابق پی سی بی ایک مرتبہ پھر 192 کھلاڑیوں (ہر ایسوسی ایشن کے لیے 32 کھلاڑیوں) کو کنٹریکٹ کی پیشکش کرے گا تاہم اس مرتبہ سب کو یکساں طور پر 50 ہزار روپے ماہوار نہیں بلکہ کٹیگری کی بنیاد پر معاوضہ ملے گی۔10کھلاڑی، 1.5 لاکھ روپے ماہانہ ، کٹیگری اے: 38 کھلاڑی، 85 ہزار روپے ماہانہ ، کٹیگری بی: 48 کھلاڑی، 75 ہزار روپے ماہانہ، کٹیگری سی: 72 کھلاڑی، 65 ہزار روپے ماہانہ، کٹیگری ڈی: 24 کھلاڑی، 40 ہزار روپے ماہا نہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے میچ فیس کا اسٹرکچر میں 4 روزہ کرکٹ (فرسٹ الیون، فرسٹ کلاس): پلیئنگ الیون، 60 ہزارروپے؛ ریزرو، 24 ہزار روپے 3روزہ کرکٹ (سیکنڈ الیون): پلیئنگ الیون، 25ہزارروپے؛ ریزرو، 10 ہزار روپے،50 اوورز کرکٹ (فرسٹ الیون): پلیئنگ الیون، 40 ہزار روپے؛ ریزرو، 16ہزارروپے۔ 50اوورز کرکٹ (سیکنڈ الیون): پلیئنگ الیون، 15ہزارروپے؛ ریزرو، 6ہزارروپے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ (فرسٹ الیون): پلیئنگ الیون، 40ہزارروپے؛ ریزرو، 16 ہزارروپے،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ (سیکنڈ الیون): پلیئنگ الیون، 15 ہزارروپے؛ ریزرو، 6 ہزارروپے۔3 روزہ کرکٹ (انڈر 19): پلیئنگ الیون، 10 ہزارروپے؛ ریزرو، 4 ہزار روپے، 50اوورز کرکٹ (انڈر19): پلیئنگ الیون، 5ہزارروپے؛ ریزرو، 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے ہمیشہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ماہانہ وظیفوں کو بڑھانے کی بات کی اور اب اس نئے اسٹرکچر متعارف کروانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ سال کی نسبت ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے وظیفوں کی مد میں مجموعی طور پر 46 فیصد زیادہ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلیے کنٹریکٹ2020-21 یکم اگست سے نافذ ہوگا،وسیم خان
القمر
