English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتان جیسن ہولڈر کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، فل سیمنز

القمر

لندن (جسارت نیوز)دورہ انگلینڈ پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے کہا ہے کہ کپتان جیسن ہولڈر کے پہلے وارم اپ میچ میں ٹخنے پر تھوڑی سی چوٹ آئی تھی لیکن انکی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ بیان میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے۔ انہوں نے کہا پہلے وارم اپ میچ کے دوران کپتان جیسن ہولڈر کو ٹخنے پر چوٹ آئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ انکی انجری کوئی سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے وہ بہت جلد ٹھیک ہو کر انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیسن ہولڈر ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے 3 روزہ پریکٹس میچ میں بولنگ نہیں کر پائے تھے۔ یہ پریکٹس میچ جمعرات کو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔سیمنز نے مزید کہا کہ جیسن ہولڈر کے ٹخنوں پر ہلکی سی چوٹ آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹور میچ میں بولنگ نہیں کر پائے تھے۔سیمنز نے کہا کہ جیسن ہولڈر بہت جلد فٹ ہوکر 4 روزہ میچ میں بولنگ کرائیں گے اور اسے اپنا پورا کوٹہ بولنگ کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ایک اور انٹرا سکواڈ میچ کھیلے گی، جس کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے