ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔ گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور کم سے کم درجہ حرارت31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں