ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے : وزیر صحت سندھ

کراچی: وزیر صحت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیاں منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا کے کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں اس کے 22 فیصد مثبت آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جیسا لاک ڈاون کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔ عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں