English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ : آن لائن کلاسز کیلئے اساتذہ کی تربیت کرنے کا فیصلہ

القمر

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے آن لائن کلاسز کے لیے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسکول ڈائریکٹرز کو ہر ڈسٹرکٹ سے 8 آئی ٹی ماہرین رکھنے کی ہدایت دی گئی ہےجب کہ آئی ٹی ماہرین اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ٹریننگ دی جائے گی جب کہ 28 جون تک تمام شہروں کے ڈائریکٹرز کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کوآن لائن پڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سیکرٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 3 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے