English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی سرپرستی سے پاکستان جوجسٹو کا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے ، رانا محمود الحسن

القمر

 

لاہور(جسارت نیوز)پنجاب جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ مارشل آرٹ کا ا سٹائل جوجسٹو دُنیا میں مقبول ترین کھیل ہے جبکہ پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے صدرخلیل احمد خان سمیت دیگر عہدیداروں کی انتھک محنت کی بدولت جوجسٹوآج پاکستان میں بھی مقبول ترین کھیل بن چکا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے جوجسٹو کے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اگر حکومت جو جسٹو کھیل کی سرپرستی کرے تو پاکستان جوجسٹوکا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمود الحسن نے اسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ جوجسٹو کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کو خصوصی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ لاہور، اسلام آباد،پشاور ، کراچی،کوئٹہ اورگلگت میں مارشل آرٹ کے اسٹائل جو جسٹو کی عالمی معیارکی اکیڈمیاں بنائیں اور پھر ان اکیڈمیوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو جدید معیار کی سہولیات فراہم کرکے جوجسٹوکھیل کے عالمی مقابلوں کیلئے تیار کیا جاسکے۔پنجاب جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمود الحسن نے کہا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں جوجسٹو کے کھیل کو لازمی قرار دلوانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے،حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی جوجسٹوکے نام ورکھلاڑی تعلیمی اداروں میں بچوں کو جوجسٹو کے کھیل کی افادیت بارے خصوصی لیکچرز دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جوجسٹوکے کھیل کا ورلڈ چمپئن بنانا پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان سمیت تمام عہدیداروں کا مشن ہے اس مشن کی تکمیل اور جوجسٹوکے کھیل کا معیار بلند کرنے کیلئے ہم ایک ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیںجس پر عملدرآمد شروع ہونے سے پاکستان جوجسٹو ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا، ملک کے تمام ڈسٹرکٹ میں جوجسٹو مارشل آرٹ کلب بنائے جا رہیں ہیں، اسی طرح ملک کے ا سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر بھی جوجسٹو کے کھیل کو فعال بنا کر مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کیمپس لگا کر جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی اور ان کھلاڑیوں کو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دلوائیں گے تاکہ وہ فکر معاش سے آزاد ہو کر تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں اور اپنے شاندار کھیل کے ذریعے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹ کا سٹائل جوجسٹو سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کیلئے بہترین کھیل ہے مارشل آرٹ کا سٹائل جوجسٹو لڑکیوں کیلئے بہترین اور محفوظ کھیل ہے کیونکہ اس سے لڑکیاں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوط ہوتی ہے اور اس کھیل سے لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں خوداپنی حفاظت کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے