English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسم سرما میں کرونا کی دوسری لہر آئے گی، طبی ماہرین

القمر

شفقنا اردو: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں موسم سرما کے دوران کرونا وباء نئے سرے سے پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر حکومت کو مہلک وائرس کی دوسری لہر کے ’حقیقی خطرے‘ سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔

دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق تازہ ترین انتباہ برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونیوالے ایک کھلے خط میں جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں کرونا کی وباء دوبارہ سر اٹھائے گی جو اس کی دوسری لہر کا سبب بنے گی۔

طبی ماہرین کی جانب سے انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم بورس جانسن نے کئی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، جس میں دو میٹر کی سماجی دوری کو ’ایک میٹر پلس‘ کرنے جبکہ 4 جولائی سے پب، ریستوران، ہوٹلوں اور سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت شامل ہے۔

برطانیہ میں بدھ کو کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ہوگئی جبکہ 43 ہزار کے قریب افراد اس مہلک وباء سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے