English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرنیشنل آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کا آغاز5 جولائی سے ہوگا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایس ایف) پاکستان میں آئندہ ماہ سے آن لائن کوچنگ کورسز ، امپائرز کلینک اور ٹیکنیکل آفیشل کورسز منعقد کرے گی۔گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی منعقد ہوگا۔ کورسز ایف آئی ایچ کے نامزد بین الاقوامی ہاکی کوچز کے ذریعہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کورس میں 15 سے 20 افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایچ ایف ان کورسز کا اہتمام پاکستانی کوچز ، امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں مہارت کی سطح کو بڑھانے کے لئے کر رہا ہے۔ سجاد کھوکھر نے کہا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی اور ٹیکنیکل کورس 12 سے 17 جولائی منعقد ہوگا جبکے امپائرز کلینک کورس کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔کورس جولائی میں متوقع ہے۔ ایف آئی ایچ کے بین الاقوامی کوچ ان کورسز کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز طویل عرصے کے بعد پاکستان میں منعقد ہو رہے ہیں اور آخری مرتبہ 2008ء میں منعقد ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے