لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں ہم وطن کائل ایڈمونڈ کو شکست دی ۔ انگلینڈ کے نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ڈین ایوانز کا مقابلہ ہم وطن کائل ایڈمونڈ سے تھا جس میں 30 سالہ ڈین ایوانز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کائل ایڈمونڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈین ایوانز نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ایڈمونڈ کو شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں ڈین ایوانز نے برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کو شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کائل ایڈمونڈ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں کیمرون نوری نے جیمز وارڈ کو 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میںتیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط