English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا اور شاید ہی کبھی ایسا بجٹ پیش کیاگیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش بھی نہیں ہوا تھا تو اپوزیشن نےنا منظور نامنظور کے نعرےلگائے، اپوزیشن نے بجٹ نے نہیں پڑا صرف ذاتی حملے کیے ہیں، ہم نے سب سے بڑے دو مافیاز کو اقتدار کو باہر نکالا۔

وفاقی وزیر مزید کا کہنا تھا کہ آج وزیر صنعت ہونے کے باوجود اعلان کرتا ہوں زراعت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، بجٹ نہ پڑھنے والوں نے شور مچایا ،احتساب ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے