English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے کی تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل

القمر

لاہور: محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کورونا وبا کے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروس جاری ہے جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور صحافیوں کے لیے رعایتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 2 ماہ ریلوے آپریشن کو بھی معطل رکھا گیا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے