English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور سپر اسٹار کرکٹر شاہدآفریدی اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔اپنے ٹوئٹ میں شاہد خان ا?فریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشا اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا اللہ کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات کے اظہار اور دعائوں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔شاہدآفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے