English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حفیظ، شاداب ، وہاب سمیت 6 کرکٹرزآج مانچسٹر روانہ ہوں گے

القمر

لاہور(جسارت نیوز)دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹنگ کے دوران مثبت ٹیسٹ آنے والے 6کھلاڑیوں کا گروپ دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعدآج مانچسٹر روانہ ہو گا، فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوں گے ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 3 جولائی بروز جمعہ کو قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے