English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی بڑی خواہش ادھوری رہ گئی

القمر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کی لارڈز کے میدان میں بیٹںگ کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں کوئی ٹیسٹ شیڈول نہ ہونے کے سبب موقع سے محروم رہوں گا۔

عابد علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور سلامتی اہم ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لے کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیاریاں ضرور متاثر ہوئیں مگر انگلینڈ میں پریکٹس کے دوران یہ کمی پوری کرلی جائے گی۔

عابد علی نے مزید کہا کہ گزشتہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے