English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے میں جعلی ڈگری والے 25 ملازمین معطل

القمر

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے سزا اور جزا کا عمل شروع کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جون کے مہینے میں 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے جعلی ڈگریوں پر 25 ملازمین کو معطل کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق مسلسل غیر حاضری پر 21 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ملازم کو معطل کیا گیا۔ مراسلے مزید میں بتایا گیا ہےکہ آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر بھی 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جب کہ قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کو تنزلی اور دوران ڈیوٹی کام سے غائب ہونے پر ایک ملازم کو معطلی کی سزادی گئی۔

مراسلے کے مطابق اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے