English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : مون سون بارش سے قبل آندھی کا امکان

القمر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارش سے قبل آندھی کا امکان ہے جب کہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش سے پہلے آندھی چل سکتی ہے جب کہ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 7 جولائی کو کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جب کہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ کراچی میں 6 سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جب کہ گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جس سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ کل کے مقابلے میں آج شہر کا درجہ حرارت ایک سے 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے اور شہر میں آج شام سے معمول کےمطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے