ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکٹرانکس ڈیلرز کا کل سے کراچی میں دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کو معاش کے لیے کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے ساڑھے 3 ماہ کاروبار بند کرنے والے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز بند کرکے رہائشی علاقے کھولنے سےکورونا پر قابو نہیں پایاجاسکتا ۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری، جرمانے اور لاک ڈاون اب ناقابل برداشت ہے، اب تاجر سخت مزاحمت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں