English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، بابر اعظم

القمر

ووسٹر(جسارت نیوز)ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ ہے، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے ، فیصلے کا انحصار انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پر ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں اسی کے مطابق جانا ہو گا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کو آگے بڑھا دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیمپئین شپ آگے بڑھانے سے سب ٹیموں کے پاس یکساں مواقع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے