English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی گرانٹ سے ایک ایونٹ بھی منعقد نہیں ہوسکتا،منورشیخ

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسن شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اسنوکر فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹس پر خرچ کیے اخراجات کے لیے سپیشل گرانٹ بھی مہیا کرے، گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملنے والی دو ملین کی سالانہ گرانٹ بہت کم ہے اس سے تو ایک ایونٹ بھی منعقد کروانا ناممکن ہے اور حکومت اس کم گرانٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشیائی اور عالمی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور حکومت نے ان کھلاڑیوں کی بھی ابھی تک کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے گذشتہ برس آٹھ سے نو بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی لیکن اس کی بھی حکومت نے ابھی تک کوئی سپیشل گرانٹ ریلیز نہیں کی اور اس سلسلہ میں تمام ضروری کاغذات پاکستان اسپورٹس بورڈ میں جمع کروا دیے گئے تھے۔ منور حسن شیخ نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک میں سنوکر کلب کھولے تاکہ کھلاڑی اس میں ایس او پیز کے تحت پریکٹس کر سکیں۔ اسنوکر کے دو ہی کھلاڑی ایک وقت میں کھیلتے ہیں اور کھیل کے دوران کھلاڑیوں کا درمیانی فاصلہ بھی چھ سے آٹھ فٹ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرنی ہے اس لیے ان کی تربیت بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے