ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لمبے چوڑے انگلش کرکٹرز پاکستان ٹیم سے ڈرتے ہیں: رمیز راجہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ہار کا خوف دل سے نکال کر کھیلیں گے تو انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان ہوجائے گی، پاکستان نے انگلینڈ کو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ انگلش کھلاڑی اپنے آپ کو بڑا دکھاتے ہیں، یہ اونچے اور چوڑے دکھتے ہیں لیکن اندر سے کمزور ہیں، یہ پاکستان سے ڈرتے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان اظہر علی کمبی نیشن سیٹ کریں جیت جائیں گے، اس ٹور پر شاید ریورس سوئنگ نہ ہو لیکن لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کریں۔ اوپنرز 20سے 30 اوورز کھیلیں، رنز سیٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی بیٹنگ کرتے ہوئے کپتانی کو بھول جائیں۔ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں