ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این سی او سی کا کام قابل تحسین ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میں اہم اجلاس جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ این سی او سی کا کام قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت صحت اور این سی او سی کے حکام شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان کو این سی او سی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کو ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی، عیدالاضحیٰ کے ایس او پیز سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں