English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم ہے ، شہباز شریف

القمر

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ظلم قرار دے دیا۔ نجی ٹی و کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعقلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ اضافی گیس ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نااہلی ہے،لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر حیرت ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے۔

قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے، حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے،عوام کورونا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے