English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

القمر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تٖصٰلات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے اور سمندر سے زیادہ نمی لینے پر سسٹم زیادہ مضبوط ہوسکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہونے سے قبل آندھی چل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے