English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ورلڈٹیسٹ چیمپئن ،پاکستان کی 5 ویں پوزیشن برقرار

القمر

دبئی(جسارت نیوز)بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکے نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں 5ویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کورونا وائرس سے قبل مارچ کے مہینے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو 2 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے ایک درجہ ترقی حاصل کرلی تھی اور یوں کیوی ٹیم 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی ، کیویز ٹیم بھارت کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے 5ویں نمبر پر پہنچی تھی تاہم مسلسل 2 میچوں میں شکست دینے کے بعد اس نے مزید 2 درجے ترقی کی یوں کیویز ٹیم کی بھارتی ٹیم کو سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد 3 درجہ ترقی ملی اور وہ اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم مارچ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل فتوحات کے سلسلے کو توڑ دیا تھا ۔ بھارتی ٹیم7 ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقا کو3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کے بعد بنگلا دیشی ٹیم کو2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل 7 فتوحات حاصل کی تھیں تاہم مارچ کے مہینے میں اس کو کیویز کے ہاتھوں2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے تسلسل کو بھی کیوی ٹیم نے توڑ دیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسکو 3 میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارت کو مسلسل 2 میچوں میں شکست دینے کے بعد 3 درجے ترقی کے بعد کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔
پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے ۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 اور بنگلا دیش کی ٹیم3 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ دونوں ٹیمیں تحال کوئی میچ نہیں جیت سکیں اور وہ بالترتیب 8ویںاور9ویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے