English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئے

القمر

کراچی: دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب 29 رکنی اسکواڈ میں شامل بائیں ہاتھ کےاسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر ظفر گوہر کی قومی اسکواڈ سےعلیحدگی کی خبر کی تصدیق کردی ہےتاہم پی سی بی نے وجہ نہیں بتائی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ظفر گوہر کو وورسٹر میں ٹریننگ کی غرض سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ بدھ کی صبح 9 بجے لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگا۔

دورہ انگلینڈ کیلیے برطانیہ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسپنر ظفر گوہر 2015 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے