English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

3 روز کے دوران سندھ پولیس کے مزید 215 اہلکار کورونا کا شکار

القمر

کراچی: کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر بھی وار جاری ہیں اور 3 روز کے دوران مزید 215 اہلکار اس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 3 روز کے دوران مزید 215 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک ایک ہزار 885 کے قریب افسران اور اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، شہدا میں سے 14 اہلکاروں کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا، 1423 اہلکار زیر علاج جبکہ 446 اہلکار صحتیاب ہوچکے، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے