English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میٹرک بورڈ: معذوروں اور شہدا کے بچوں کی فیس معاف

القمر

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تحت اجلاس میں پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کے لیے میٹرک بورڈ میں انرولمنٹ، رجسٹریشن اور امتحانات کی فیس ہمیشہ کے لیے معاف کردی گئی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ نابینا، قوت سماعت و بصارت سے محروم اور جسمانی طور پر معذور طلبہ کی بھی فیسیں معاف کردی گئی ہیں، اساتذہ کی سہولت کے پیش نظر کاپیاں چیک کرنے کے معاوضے کو 16 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی کاپی کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے