مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے بری خبر ہے کہ یوٹیلی اسٹورز نے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلی کارپوریشن نے مخصوص اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق رمرچ، الائچی اور نمک منہگا کردیا گیا ہے اور نئی جاری کردہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 200 گرام لال مرچ کی قیمت میں 20 روپےکااضافہ کردیاگیا ہے جس کے بعد 200 گرام لال مرچ کی قیمت 175 روپےسےبڑھاکر195روپےکردی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر 15 گرام سبز الائچی 30 روپے منہگی کردی گئی ہے جب کہ نمک کی قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے،800 گرام آیوڈین نمک کی قیمت 22 سے بڑھا کر23 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 800 گرام کرسٹل آیوڈین نمک کی قیمت 23سےبڑھاکر25روپےکردی گئی ہے۔
