English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مختلف علاقوں میں تیز بارش، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

القمر

کراچی: شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کرنٹ لگنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس، ابراہیم حیدری، کورنگی، قیوم آباد، اختر کالونی، محمودآباد، یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور نارتھ کراچی میں کہیں تیز اور کہیں بوندا باندی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی اور کریم آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور مزدور جاں بحق ہوا جب کہ کارساز میں بجلی کا تار گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد رفیق ولد حیات محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کارساز پر ہونے والے افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں، واقعے کی تفصیلات سے متعلق تفتیش کررہے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کی متعلقہ ٹیمیں بروقت امداد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے تاہم کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے پر گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا، رواں مون سون اسپیل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی آئے گی جب کہ کراچی میں 15 جولائی کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل آسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے